سورۃ المؤمنون ۲۳:۵۸

۲۳:۵۸

وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ

رومن تلفظ

wa-alladhīna hum biāyāti rabbihim yu'minūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۵۶

    وه ان کے لئے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں.

  2. ۲۳:۵۷

    یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں.

  3. ۲۳:۵۸

    اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں.

  4. ۲۳:۵۹

    اور جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے.

  5. ۲۳:۶۰

    اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مؤمن کی تعریف ٭٭ فرمان ہے کہ احسان اور ایمان کے ساتھ ہی ساتھ نیک اعمال اور پھر اللہ کی ہیبت سے تھرتھرانا اور کانپتے رہنا یہ ان کی صفت ہے۔ یہ ان کی صفت ہے حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مومن نیکی اور خوف الٰہی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ منافق برائی کے ساتھ نڈر اور بے خوف ہوتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی شرعی اور فطری آیات اور نشانیوں پر یقین رکھتے ہیں جیسے مریم علیہا السلام کا وصف بیان ہوا ہے کہ «وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ…

مکمل تفسیر پڑھیں