سورۃ المؤمنون ۲۳:۴۸

۲۳:۴۸

فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا مِنَ ٱلْمُهْلَكِينَ

رومن تلفظ

fakadhabūhumā fakānū mina l-muh'lakīna

Maulana Muhammad Junagarhi

پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وه بھی ہلاک شده لوگوں میں مل گئے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۴۶

    فرعون اور اس کے لشکروں کی طرف، پس انہوں نے تکبر کیا اور تھے ہی وه سرکش لوگ.

  2. ۲۳:۴۷

    کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان ﻻئیں؟ حاﻻنکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت ہے.

  3. ۲۳:۴۸

    پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وه بھی ہلاک شده لوگوں میں مل گئے.

  4. ۲۳:۴۹

    ہم نے تو موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راه راست پر آجائیں.

  5. ۲۳:۵۰

    ہم نے ابن مریم اور اس کی والده کو ایک نشانی بنایا اور ان دونوں کو بلند صاف قرار والی اور جاری پانی والی جگہ میں پناه دی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دریا برد فرعون ٭٭ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کے بھائی ہارون علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرعون اور قوم فرعون کے پاس پوری دلیلوں کے ساتھ اور زبردست معجزوں کے ساتھ بھیجا لیکن انہوں نے بھی سابقہ کافروں کی طرح اپنے نبیوں کی تکذیب ومخالفت کی اور سابقہ کفار کی طرح یہی کہا کہ ہم اپنے جیسے انسانوں کی نبوت کے قائل نہیں ان کے دل بھی بالکل ان جیسے ہی ہو گئے بالآخر ایک ہی دن میں ایک ساتھ سب کو اللہ تعالیٰ نے دریا برد کر دیا۔ اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام…

مکمل تفسیر پڑھیں