سورۃ المدثر ۷۴:۳۰

۷۴:۳۰

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ

رومن تلفظ

ʿalayhā tis'ʿata ʿashara

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۴:۲۸

    نہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے.

  2. ۷۴:۲۹

    کھال کو جھلسا دیتی ہے.

  3. ۷۴:۳۰

    اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں.

  4. ۷۴:۳۱

    ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.

  5. ۷۴:۳۲

    سچ کہتا ہوں قسم ہے چاند کی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ «ویل» جہنم کی ایک وادی کا نام ہے جس میں کافر گرایا جائے گا چالیس سال تک اندر ہی اندر جاتا رہے گا لیکن پھر بھی تہ تک نہ پہنچے گا اور «صعود» جہنم کے ایک ناری پہاڑ کا نام ہے جس پر کافر کو چڑھایا جائے گا ستر سال تک تو چڑھتا ہی رہے گا پھر وہاں سے نیچے گرا دیا جائے گا ستر سال تک نیچے لڑھکتا رہے گا اور اسی ابدی سزا میں گرفتار رہے گا ۔ [سنن ترمذي:3164،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏ یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے اور امام ترمذی…

مکمل تفسیر پڑھیں