سورۃ المعارج ۷۰:۲

۷۰:۲

لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ

رومن تلفظ

lil'kāfirīna laysa lahu dāfiʿun

Maulana Muhammad Junagarhi

کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۰:۱

    ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.

  2. ۷۰:۲

    کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.

  3. ۷۰:۳

    اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.

  4. ۷۰:۴

    جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

کافروں کا عذاب الٰہی طلب کرنا ٭٭ «بِعَذَابٍ» میں جو «ب» ہے وہ بتا رہا ہے کہ یہاں فعل کی تضمین ہے گویا کہ فعل مقدر ہے یعنی یہ کافر عذاب کے واقع ہونے کی طلب میں جلدی کر رہے ہیں، جیسے اور جگہ ہے «‏وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بالْعَذَابِ وَلَنْ يُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ وَاِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ» ‏ [22-الحج:47] ‏ یعنی ” یہ عذاب مانگنے میں عجلت کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا “، یعنی اس کا عذاب…

مکمل تفسیر پڑھیں