سورۃ الانسان ۷۶:۷

۷۶:۷

يُوفُونَ بِٱلنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُۥ مُسْتَطِيرًا

رومن تلفظ

yūfūna bil-nadhri wayakhāfūna yawman kāna sharruhu mus'taṭīran

Maulana Muhammad Junagarhi

جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۶:۵

    بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.

  2. ۷۶:۶

    جو ایک چشمہ ہے۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (جدھر چاہیں).

  3. ۷۶:۷

    جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.

  4. ۷۶:۸

    اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو.

  5. ۷۶:۹

    ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

زنجیریں طوق اور شعلے ٭٭ یہاں اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ” اس کی مخلوق میں سے جو بھی اس سے کفر کرے اس کے لیے زنجیریں، طوق اور شعلوں والی بھڑکتی ہوئی تیز آگ تیار ہے “۔ جیسے اور جگہ ہے «إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ» [40-غافر:71-72] ‏ ” جبکہ طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور بیڑیاں ان کے پاؤں میں ہوں گی اور یہ «حمیم» میں گھسیٹے جائیں گے پھر جہنم میں جلائے جائیں گے “۔ ان…

مکمل تفسیر پڑھیں