سورۃ الہمزہ ۱۰۴:۱

۱۰۴:۱

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ

رومن تلفظ

waylun likulli humazatin lumazatin

Maulana Muhammad Junagarhi

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۰۴:۱

    بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.

  2. ۱۰۴:۲

    جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.

  3. ۱۰۴:۳

    وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

وزنی بیڑیاں اور قید و بند کو یاد رکھو ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زبان سے لوگوں کی عیب گیری کرنے والا، اپنے کاموں سے دوسروں کی حقارت کرنے والا، خرابی والا شخص ہے۔ «هَمَّاز مَشَّاء بِنَمِيمٍ» [68-القلم:11] ‏ کی تفسیر بیان ہو چکی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ اس سے مراد طعنہ دینے والا غیبت کرنے والا ہے۔ ربیع بن انس رحمہ اللہ کہتے ہیں سامنے برا کہنا تو «هُمَزَ» ہے اور پیٹھ پیچھے عیب بیان کرنا «لُّمَزَ» ہے۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں