سورۃ البلد ۹۰:۱۷

۹۰:۱۷

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا وَتَوَاصَوْا بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِٱلْمَرْحَمَةِ

رومن تلفظ

thumma kāna mina alladhīna āmanū watawāṣaw bil-ṣabri watawāṣaw bil-marḥamati

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۰:۱۵

    کسی رشتہ دار یتیم کو.

  2. ۹۰:۱۶

    یا خاکسار مسکین کو.

  3. ۹۰:۱۷

    پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.

  4. ۹۰:۱۸

    یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے).

  5. ۹۰:۱۹

    اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

صدقات اور اعمال صالحہ جہنم سے نجات کے ضامن ہیں ٭٭ ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ” «عَقَبَةَ» جہنم کے ایک پھسلنے پہاڑ کا نام ہے۔‏“ کعب احبار رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”اس کے جہنم میں ستر درجے ہیں۔‏“ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”یہ داخلے کی سخت گھاٹی ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری سے داخل ہو جاؤ پھر اس کا داخلہ بتایا یہ کہہ کر کہ تمہیں کس نے بتایا کہ یہ گھاٹی کیا ہے؟ تو فرمایا غلام آزاد کرنا اور اللہ کے نام کھانا دینا۔‏“ ابن زید رحمہ اللہ…

مکمل تفسیر پڑھیں