۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۹۶

سورۃ العلق کا تعارف

العلق قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۹۶ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۱۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۷ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالعلق۹۶

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۱۹
الفاظ
۷۲
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۵۹۷۶۰۴ میں سے
تلاوت
۱:۴۴منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۹۷ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

باب

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کی ابتداء سچے خوابوں سے ہوئی اور جو خواب دیکھتے وہ صبح کے ظہور کی طرح ظاہر ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کی۔ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے توشہ لے کر غار میں چلے جاتے اور کئی کئی راتیں وہیں عبادت میں گزارا کرتے پھر آتے اور توشہ لے کر چلے جاتے یہاں تک کہ ایک مرتبہ اچانک وہیں، شروع شروع میں وحی آئی، فرشتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا «اقْرَأْ» یعنی پڑھئیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں نے کہا میں پڑھنا نہیں جانتا۔‏“ فرشتے نے مجھے دوبارہ دبوچا یہاں تک کہ مجھے تکلیف ہوئی پھر چھوڑ دیا اور فرمایا: پڑھو! میں نے پھر یہی کہا کہ میں پڑھنے والا نہیں۔ اس نے مجھے تیسری مرتبہ پکڑ کر دبایا اور تکلیف پہنچائی، پھر چھوڑ دیا اور «اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ» [96-العلق:1] ‏ سے «عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ» [96-العلق:5] ‏ تک پڑھا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان آیتوں کو لیے ہوئے کانپتے ہوئے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور فرمایا: ”مجھے کپڑا اڑھا دو“، چنانچہ کپڑا اڑھا دیا یہاں تک کہ ڈر خوف جاتا رہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے سارا واقعہ بیان کیا اور فرمایا: ”مجھے اپنی جان جانے کا خوف ہے۔‏“

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۶ الفاظ
۹۶:۱۵
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۱ مزید
۹۶:۱۷

آغاز

۹۶:۱

ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ

پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۹۶:۱۹

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩

خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.*

Maulana Muhammad Junagarhi