سورۃ العلق ۹۶:۱۴

۹۶:۱۴

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ

رومن تلفظ

alam yaʿlam bi-anna l-laha yarā

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۶:۱۲

    یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.

  2. ۹۶:۱۳

    بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.

  3. ۹۶:۱۴

    کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.

  4. ۹۶:۱۵

    یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.

  5. ۹۶:۱۶

    ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر فرمایا کہ ” اے نبی! تم اس مردود کی بات نہ ماننا، عبادت پر مداومت کرنا اور بکثرت عبادت کرتے رہنا اور جہاں جی چاہے نماز پڑھتے رہنا اور اس کی مطلق پرواہ نہ کرنا۔ اللہ تعالیٰ خود تیرا حافظ و ناصر ہے۔ وہ تجھے دشمنوں سے محفوظ رکھے گا، تو سجدے میں اور قرب اللہ کی طلب میں مشغول رہ “۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”سجدہ کی حالت میں بندہ اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے بہت ہی قریب ہوتا ہے پس تم بکثرت سجدوں میں دعائیں کرتے رہو“ ۔ [صحیح…

مکمل تفسیر پڑھیں