سورۃ الدخان ۴۴:۵

۴۴:۵

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

رومن تلفظ

amran min ʿindinā innā kunnā mur'silīna

Maulana Muhammad Junagarhi

ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۳

    یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں.

  2. ۴۴:۴

    اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.

  3. ۴۴:۵

    ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.

  4. ۴۴:۶

    آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ.

  5. ۴۴:۷

    جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الدخان: ترمذی شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”جو شخص رات کو سورۃ «حم دخان» پڑھے اس کے لئے صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں“۔ (سنن ترمذي:2888،قال الشيخ الألباني:باطل و موضوع) یہ حدیث غریب ہے اور اس کے ایک راوی عمرو بن ابی خثعم ضعیف ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ انہیں منکر الحدیث کہتے ہیں۔ ترمذی کی اور حدیث میں ہے کہ جس نے اس سورۃ کو جمعہ کی رات پڑھا اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (سنن ترمذي:2891،قال الشيخ…

مکمل تفسیر پڑھیں