سورۃ الدخان ۴۴:۲۱

۴۴:۲۱

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِى فَٱعْتَزِلُونِ

رومن تلفظ

wa-in lam tu'minū lī fa-iʿ'tazilūni

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۴:۱۹

    اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.

  2. ۴۴:۲۰

    اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.

  3. ۴۴:۲۱

    اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.

  4. ۴۴:۲۲

    پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.

  5. ۴۴:۲۳

    (ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قبطیوں کا انجام ٭٭ ارشاد ہوتا ہے کہ ان مشرکین سے پہلے مصر کے قبطیوں کو ہم نے جانچا ان کی طرف اپنے بزرگ رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھیجا انہوں نے میرا پیغام پہنچایا کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ کر دو انہیں دکھ نہ دو میں اپنی نبوت پر گواہی دینے والے معجزے اپنے ساتھ لایا ہوں اور ہدایت کے ماننے والے سلامتی سے رہیں گے۔ [20-طه:47] ‏ مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کا امانت دار بنا کر تمہاری طرف بھیجا ہے میں تمہیں اس کا پیغام پہنچا رہا ہوں تمہیں رب کی…

مکمل تفسیر پڑھیں