سورۃ عبس ۸۰:۱۳

۸۰:۱۳

فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

رومن تلفظ

fī ṣuḥufin mukarramatin

Maulana Muhammad Junagarhi

(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۰:۱۱

    یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.

  2. ۸۰:۱۲

    جو چاہے اس سے نصیحت لے.

  3. ۸۰:۱۳

    (یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).

  4. ۸۰:۱۴

    جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.

  5. ۸۰:۱۵

    ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تبلیغ دین میں فقیر و غنی سب برابر ٭٭ بہت سے مفسرین سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ قریش کے سرداروں کو اسلامی تعلیم سمجھا رہے تھے اور مشغولیت کے ساتھ ان کی طرف متوجہ تھے دل میں خیال تھا کہ کیا عجب اللہ انہیں اسلام نصیب کر دے ناگہاں سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، پرانے مسلمان تھے عموماً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے رہتے تھے اور دنیا اسلام کی تعلیم سیکھتے رہتے تھے…

مکمل تفسیر پڑھیں